مہر خبررساں ایجنسی نے ایس بی ایس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے بھی7برسوں بعد بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ایک بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ گزشتہ 7 برسوں کے دوران امریکا کی طرف سے بین البراعظمی میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔
امریکی ایئر فورس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مِنَٹ مین 3 نامی میزائل کیلیفورنیا کی وانڈنبرگ ایئرفورس بیس سے چھوڑا گیا اور اس نے ایک مصنوعی بم کو 4,200 کلومیٹر دور بحرالکاہل میں موجود ایک ہدف تک کامیابی سے پہنچایا۔
امریکہ نے بھی7برسوں بعد بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
News ID 1872241
آپ کا تبصرہ